ڈی سی او لاہور کی ٹیم کا رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کےخلاف کریک ڈاﺅن

ڈی سی او لاہور کی ٹیم کا رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کےخلاف کریک ڈاﺅن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہورڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ٹیم نے شالامار ٹاﺅن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر رہائشی آبادیوں میں قائم دو بڑی فیکٹریاں سیل کردیں یہ فیکٹریاں رہائشیوں کے لئے سردرد بنی ہوئی تھیں اور انہیں علاقے سے منتقل ہونے کے لئے متعد د نوٹسز جاری کئے تھے چھاپوں میں امین اکبر چوپڑا (ڈی او مانیٹرنگ ) کی نگرانی میں ملک طارق محمود (ٹی ایم او شالامار ٹاﺅن ) ، محمد اظہر (ڈی اوانڈسٹریز ) ، مظہر احمد (ڈی او سول ڈیفنس) اور محمد یونس (ڈی ڈی او انوائرمنٹ ) نے حصہ لیا اس دوران رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیاگیا اور ٹیم نے عثمان ڈائینگ باغبانپورہ ، ٹیک پیکجز پلاٹ نمبر 1سلطان محمود روڈ اور ندیم PVCکیبل فیکٹری سلطان محمود روڈ کو سیل کر دیا۔ رہائشی علاقوں میں خطرناک فیکٹریوں کے خلاف سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ اس ضمن میں ٹی ایم او شالا مار ٹاﺅن ملک طارق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں اور اخبارات میںاشتہارات بھی شائع کئے گئے ہیں ، ان فیکٹریوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -