وزیراعظم کے احکامات باوجوصوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں، جاوید کمیانہ

وزیراعظم کے احکامات باوجوصوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ ، وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی، سینئرنائب صدر راﺅ نوید آفتاب نے کہا ہے کہ ڈالر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود چیزوں کی قیمتوں اور بسوں کے کرایوں میں کمی نہ ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وزیراعظم کے احکاما ت پر کوئی بھی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔