دھاندلی کے خلافاحتجاج تحریک انصافکا آئینی حق ہے،یاسر گیلانی

دھاندلی کے خلافاحتجاج تحریک انصافکا آئینی حق ہے،یاسر گیلانی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میںحقیقی جمہوریت کی خواہاں ہے دھاندلی کے خلاف احتجاج تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا‘ حکومت پہلے دن سے دھاندلیوں کے خلاف انکوائری کرانے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اورUC-5 کے عہدےداران میاں مقصود احمد، میاں عارف ججی، شکیل احمد، اجمل بلوچ، حسن بشیر، عمار ارشد، اکرم منہاس، سرفراز احمد، رضوان بابو اور عرفان ایڈووکیٹ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا

، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

۔

۔

۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی اپنی پالیسیاں ہی ان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں کیونکہ حکمرانوں نے قوم سے کئے جانے والے وعدے پورے کرنے کے بجائے ان سے مزید وعدے کئے ہیں۔ عام آدمی حکمرانوں سے سخت مایوس ہیں۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے۔ 11مئی سے شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک کا مقصد عام انتخابات میں دھاندلی کرکے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -