ایک درجن نادہندہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم جاری

ایک درجن نادہندہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے ایک درجن نادہندہ کمپنیوں کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم جاری کردیا ہے تاہم اس ضمن میں نیلامی کے اشتہار ات بھی آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت کی جانب سے کورٹ آکشنل بھی مقرر کردیئے گئے ہیں فاضل عدالت میں مالیاتی اداروں جن میں حبیب بینک، البراق بینک ،الائیڈ بینک و دیگر شامل ہیں ،کی طرف سے ریکوری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں فاضل عدالت نے جن کمپنیوں کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم دیا ہے ان میں فہد انٹرنیشنل ، عابد اسٹیٹ اینڈ بلڈرز ، وائے ٹوکے ٹریڈنگ ، المعیظ رائس اینڈ ملز، مشتاق اینڈ کمپنی، بگ مین واچ، ابوبکر صدیق، عمر آٹوز، عابد رنگ ساز، باسم اینڈ سنز، مستقیم اینڈ سنز اور اشفاق اینڈسنز شامل ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -