ملزم شوہر کا کیس سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود کی عدالت میں بھیج دیاگیا

ملزم شوہر کا کیس سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود کی عدالت میں بھیج ...

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخارنے بیٹیاں پیدا کرنے کی پاداش میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کے کیس کو سماعت کےلئے ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی کی عدالت میں بھیج دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم سلطان پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی (س) کو بیٹیاں پیدا کرنے کی پاداش میں طیش میں آکر قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقتولہ کے والد انور کی مدعیت میں مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ گزشتہ روز مذکورہ کیس کو سیشن جج لاہور نے سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بجھوا دیا ہے تاہم اس کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی پر ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -