خورد برد کیس، سابق منیجر سمیت 4 افراد کی ضمانتیں خارج

خورد برد کیس، سابق منیجر سمیت 4 افراد کی ضمانتیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے 2کروڑ 48لاکھ روپے خوردبرد کیس میں ملوث نیشنل بینک کے سابق منیجر سمیت 4افراد کی ضمانتیں خارج کردی ہیں فاضل عدالت میں گزشتہ نیشنل بینک کے سابق منیجر عارف علی اور اسکے دیگر 3ساتھی ارشد احمد، تامین سردار اور محمد صدیق نے درخواست ضمانتیں دائر کی تھیں جسے فاضل جج نے سماعت کے بعد خارج کردیا ہے استغاثہ کے مطابق مذکورہ چاروں ملزمان پر کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان فاضل عدالت میں جمع کروارکھا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -