ملزمان کی موت کی تصدیق شدہ رپورٹ پراسیکیوٹر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ملزمان کی موت کی تصدیق شدہ رپورٹ پراسیکیوٹر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی ذوالقرنین نے ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیس میں ملوث 3 ملزمان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے حوالے سے موت کی تصدیق شدہ رپورٹ پراسیکیوٹر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان صغیر ، محبوب اور محمد علی پر الزام تھا کہ انہوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر عاطف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر تھانہ لوئرمال پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر متعلقہ پولیس نے عدالت میں مو¿قف اختیا رکیا کہ اس مقدمہ میں ملوث مذکورہ تینوں ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جس پر فاضل جج نے پراسیکیوٹر کو حکم دیا ہے کہ تینوں کی ہلاکت کے حوالے سے موت کی تصدیق شدہ رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -