ہرجانے کی درخواست، العائشہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے جواب طلب

ہرجانے کی درخواست، العائشہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے شہری کی جانب سے دائر ہرجانے کی درخواست پر العائشہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رفیق باجوہ سے19مئی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔ فاضل عدالت میں متاثرہ دکاندار علی عثمان نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے متعلقہ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے اسکی دکان سے چیزیں چوری کیں جس پر اس نے مذکورہ کمپنی کو ان کی جانب سے بھیجے جانے والے گارڈز کی اس حرکت کابتایا لیکن انہوںنے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جس سے سائل کو انتہائی ذہنی کوفت اور مالی نقصان کا سامنا اٹھانا پڑا ہے لہٰذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -