خاتون محتسب ڈاکٹر میرا فیلبوس نے نئے دفتر ایوان اقبال میں کام کا آغاز کر دیا

خاتون محتسب ڈاکٹر میرا فیلبوس نے نئے دفتر ایوان اقبال میں کام کا آغاز کر دیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) خاتون محتسب ڈاکٹر میرا فیلبوس نے نئے دفتر ایوان اقبال ، ایجرٹن روڈ پر کام کا آغاز کر دیا ہے ایوان اقبال منتقلی سے قبل میرا فیلبوس ، محتسب پنجاب کی بلڈنگ میںفرائض سرانجام دے رہی تھیں ملازمت کی جگہ پر ہراساں کی جانے والی خواتین دفتر خاتون محتسب کو درخواست دے سکتی ہیں درخواست سادہ کاغذ پر شناختی کارڈ کی نقل کے ساتھ بذریعہ ڈاک یا براہ راست خاتون محتسب کے دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہے ملازمت کی جگہ ہراسگی کی درخواست پر کارروائی ” ملازمت کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی کے تحفظ کے ایکٹ 2010ئ“ کے مطابق کی جائے گی اس ایکٹ کا مقصد خواتین کو ملازمت کی جگہ پر تحفظ دینا ہے تاکہ وہ باعزت طور پر کام کرسکیں اورملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ایکٹ کی روح سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات پر کارروائی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہے اور 60دن کے اندر سماعت کر کے فیصلہ دیں گئیں

 تیز رفتار اور شفاف انصاف کی فراہمی سے خواتین میں عدم تحفظ ختم ہوگا اور وہ آزادنہ طور پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق آزادی سے ملازمت کی جگہ پر اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں سکے گیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -