حکومتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا اپوزیشن اراکین سے ناانصافی ہے، سعدیہ سہیل

حکومتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا اپوزیشن اراکین سے ناانصافی ہے، ...

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والوں نے ایک سال میں عوام کی خدمت کی بجائے اپنے لوگوں کو نوازا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف حکومتی اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا اپوزیشن اراکین اسمبلی سے ناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے سب سے زیادہ خطرہ اس کی اپنی ناکام پالیسیاں ہیں۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے پارٹی کے اندر بھی جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم سے کئے جانے والے وعدے پورے کرنے کے بجائے ان سے مزید وعدے کرنا شروع کر دیئے ہیں ایک سال گزرنے کے باوجود بھی حکمران ملک سے کوئی مسئلہ حل نہیں کر سکے یہی وجہ ہے کہ عوام حکمرانوں سے مایوس ہیں تحریک انصاف کے احتجاج میں عوام تاریخی شرکت کرکے حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مک مکا کر رکھا ہے۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی حکومت کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -