ٹمبر مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں، حیات حسن

ٹمبر مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں، حیات حسن

  


چھانگا مانگا (نامہ نگار)ٹمبر مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے سیکرٹری جنگلات جاوید اکبر کی خصوصی ہدایت پر سخت اقدامات کیے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او چھانگا مانگا چوہدری حیات حسن نے پاکستان سے کیا ،انہوں نے کہا جنگل چھانگا مانگا کی ترقی اور ماحول کو الودگی سے بچانے کیلئے شہریوں کے بھر پور تعاون کی ضروت ہے درخت عطیہ خداوندی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک کو سرسبزو شاداب بنانا چاہیے مسلم لیگی مرکزی رہنما اور ایم این اے حمزہ شہباز نے جنگل چھانگا مانگا کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں چوہدری حیات حسن نے کہا لکڑی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ٹمبر مافیاکو کچل کر رکھ دیا جائے کسی بھی لکڑ چور کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی،ڈی ایف او نے شہریوں سے اپیل کی کہ لکڑی چوروں کی نشاندہی کریں انکے خلاف محکمہ مقدمات درج کرے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -