تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے،عبدالعلیم خان

تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی طرف سے 11مئی کے احتجاج کے لیے 6مئی بروز منگل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتہائی جمہوری انداز میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لیے پیش رفت کی تھی جو حکمرانوں کو سمجھ میں نہیں آئی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز پہلے دن سے ہی احتجاج اور راست اقدام اٹھانے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن عمران خان نے ملکی حالات کے باعث مرحلہ وار آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

۔

۔

 لیکن موجودہ سسٹم بالخصوص الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث تحریک انصاف کے تحفظات پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ اپنے مینڈیٹ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔عبدالعلیم خان نے بتایا کہ 6مئی کے لاہور کے اجلاس میں عمران خان ضلع لاہور سے اراکین اسمبلی، ضلعی و تحصیل عہدیداران اور ٹاو¿ن صدور سے خطاب کریں گے جبکہ یونین کونسل کے عہدیدران، بلدیاتی امیدواران، شعبہ خواتین، یوتھ ونگ ،آئی ایس ایف عہدیدران اور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج میں لاہور شہر سے بھر پور نمائندگی ہوگی اور آئندہ پارٹی پالیسی کے مطابق اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ مستقبل میں انتخابی دھاندلی کا راستہ بند کیا جاسکا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -