سی این جی کی لمبی لائنیں سرکاری ملازمین نے 10سے 4کا وقت مسترد کر دیا

سی این جی کی لمبی لائنیں سرکاری ملازمین نے 10سے 4کا وقت مسترد کر دیا

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سی این جی کی لمبی لائنیں سرکاری ملازمین نے 10سے چار کا وقت مسترد کر دیا، سرکاری ملازمین اور خواتین نے سی این جی کے لیے علیحدہ وقت اور سی این جی اسٹیشن مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا روزنامہ پاکستان کے ذریعے حکام بالا کی توجہ کے لئے فون کرنے والے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے 8بجے سے4بجے ہم دفاترمیں ہوتے ہیں جب ہمیں چھٹی ہوتی ہے توسی این جی بند ہو جاتی ہے اگر اپنی گاڑی میں سی این جی بھروانی ہو تو دفتر سے چھٹی لیں یا پٹرول استعمال کریں ، گورنمنٹ آف پاکستان سرکاری ملازمین کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھے اور ان کے لیے علیحدہ وقت کا تعین کرے اگر یہ بھی ممکن نہیں ہے تو کم ازکم سی این جی اسٹیشن سرکاری ملازمین کے لیے علیحدہ یونٹ کا تعین کر دیں تاکہ دوپہر کو وقفے میں ہم سرکاری ملازمین استفادہ کر سکیں۔

اس طرح خواتیں نے بھی سی این جی اسٹیشن سے بڑی بڑی لائنوں سے ہٹ کر سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -