مسلم لیگ(ن) کے قائدین توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے،شفقت جٹ

مسلم لیگ(ن) کے قائدین توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے،شفقت جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کی حکومت کامیابی کے ساتھ ترقی کا سفر طے کر رہی ہے حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے عام آدمی کی حالت بد ل رہی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار شاہدرہ کے سابق طالبعلم رہنماشفقت جٹ نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف توانا ئی بحران حل کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو گی انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اگر ملک کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج حالات یہ نہ ہوتے