ملکی ترقی واستحکام کےلئے اقلیتی برادری بھرپور کردار ادا کرے گی، رفاقت ایم ایس
لاہور(پ ر) ملکی ترقی واستحکام کے لئے اقلیتی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی سازشیں اندرونی ہوں یا بیرونی منہ توڑ جواب دیاجائے گا ان خیالات کااظہار ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقع پر شاداب ویلفیئر کے صدر رفاقت ایم ایس نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کا اہتمام سوسائٹی کی جانب سے کاہنہ نو میں کیاگیا اس موقع پر حاجی اقبال ، سکینہ بی بی ، نعیم اللہ بٹ ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر غریبوں، بیواﺅں اور مستحق افراد میں سلائی مشینیں ، کمبل، رضائیاں اور راشن بھی تقسیم کیاگیا معززین علاقہ کی مدد سے سوسائٹی کی جانب سے یتیم بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کا بھی اہتمام کیاگیا۔