بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں،وسیم اختر

بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں،وسیم اختر

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈر وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے مشترکہ رپورٹ میں پاکستان پر لگائے جانے والے الزام کہ”آئی ایس آئی نے بھارت میں امریکی اور اسرائیلی قونصل خانوں پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی“کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے اس سے پہلے بھی متعددبار اس قسم کے الزامات لگائے جاتے رہے مگر حقیقت کچھ اور ہی ہوتی تھی ساری دنیا جانتی ہے کہ ممبئی پارلیمنٹ پر حملے سے لے کرگجرات فسادات،سمجھوتہ ایکسپریس حملہ اور دیگر کئی اس قسم کے واقعات بھارتی خفیہ اداروں نے خود کرائے اور بعد میں حقائق سامنے آنے پراسے ندامت کاسامنا کرناپڑاجماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جب تک بھارت بلوچستان میں مداخلت ختم،ہمارے دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر بند،مقبوضہ کشمیر کومتنازعہ علاقہ تسلیم اور پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا اس کے ساتھ دوستی سے اجتناب کیاجائے

بھارتی حکمرانوںنے کبھی پاکستان کونقصان پہنچانے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کے کمزور رویہ کی وجہ سے بھارت نے ورکنگ باﺅنڈری پر مستقل دیوارکی تعمیرسمیت62سے زائد ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوںپرتیزی سے عمل درآمدشروع کررکھا ہے بھارت نوازپاکستانی حکومت کا طرز عمل جہاد کشمیر سے عملاً انحراف،شہدائے کشمیر کی قربانیوں سے بے وفائی اور مسئلہ کشمیر کی پیٹھ میں چھراگھونپنے کے مترادف ہے۔

۔

۔

۔

۔

۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور18کروڑ پاکستانی عوام اس حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔اکھنڈ بھارت کاخواب دیکھنے والے جنوبی ایشیامیں عدم توازن چاہتے ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں ترتیب دیں جن سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہواورملک کواستحکام حاصل ہو۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -