بھارت میں مسلمانوں کو مارنے والے انسان نہیں درندے ہیں،مجاہد عبدالرسول

بھارت میں مسلمانوں کو مارنے والے انسان نہیں درندے ہیں،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور (پ ر) سنی تحریک کے ڈویژنل مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ آسام میں بھارتی انتہا پسند ہندووں کی جا رحیت دنیا کو کیوں نظر نہیں آرہی ؟انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہیں مسلمانوں کیساتھ دنیا بھر میں نا انصافی مسلم ریاستوں کے نا اہل اور بے حس حکمرانوں کی وجہ سے ہو رہی ہے بھارتی حکمرانوں کو بھی انتہا پسندی کا بخار ہے بھارتی علاقہ آسام میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید ترین الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو چن چن کر اور تعصب کی بنیاد پر قتل کرنے والے انسان کے روپ میں درندے ہیںانہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کے بنیادی انسانی اور شہری حقوق سلب کئے ہوئے ہے مگر انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مسلم ریاستوں کے سربراہان اور خصوصا پا کستان کے حکمرانوں کی کشمیر کی آزادی پر سرد مہری سوالیہ نشان ہے بھارت مسلمانو ں پر اپنا ظلم اور بربریت فوری بند کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -