گندم خریداری کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے، مجتبیٰ شجاع الرحمن

گندم خریداری کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے، مجتبیٰ شجاع الرحمن

  

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ڈی سی اوزاور محکمہ خوراک پنجاب کوہدایت کی ہے کہ گندم خریداری کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں گندم کی خریداری کے سینٹرز کے دورے کے دوران کسانوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات اور گندم خریداری کے عمل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا- انہوں نے سینٹرز پر موجود عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو سینٹرزکے قریبی بنکوں کے ڈرافٹ دیئے جائیں تاکہ کسان اپنی رقوم فورا ًکیش کراسکیں- انہوں نے سینٹرز پر موجود عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو سینٹرزکے قریبی بنکوں کے ڈرافٹ دیئے جائیں تاکہ کسان اپنی رقوم فورا کیش کراسکیں- ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام سے میٹنگز کے دوران صوبائی وزیر نے ڈی سی او ز کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری مراکز کا باقاعدگی سے معائنہ کریں تاکہ کسانوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے- انہوں نے ہدایت کی کہ گندم فروخت کے لئے آنے والے کسانوں کے لئے مناسب سایہ دار جگہ ، پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اوربیٹھنے کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

علاوہ ازیں پارٹی ورکرز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ تقریبا60 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے جنم لیتی ہیں اور حکومت دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے پر12 ارب روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف پانی پراجیکٹ بھی شروع کیا ہے تاکہ صوبے کے ہر شہری کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ صاف پانی پراجیکٹ صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لئے انقلابی پروگرام ہے- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے اس منصوبے کے تحت صاف پانی کی افادیت کو ڈینگی کی طرز پر سکولوں میں نصاب کا حصہ بنایا جائے گا اور شعبہ صحت کے لیے 102ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے، نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے صرف کئے جا رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -