جنوبی آئرلینڈ کے جسٹس برجیس کی چیف جسٹس عمر عطاءبندیال سے ملاقات

جنوبی آئرلینڈ کے جسٹس برجیس کی چیف جسٹس عمر عطاءبندیال سے ملاقات

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )جنوبی آئرلینڈ کے جسٹس برجیس نے گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال سے ملاقات کی ۔جسٹس برجیس کی قیادت میں ہائی کورٹ آنے والے وفد نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور ملک سے بھی ملاقات کی جس میں فوجداری مقدمات میں جلد انصاف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئر لینڈ کے جج کا کہنا تھا کہ مکمل انصاف کے لیے گواہوں کا تحفظ لازمی ہونا چاہئے،جسٹس برجیس نے مزید کہا کہ ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں گواہوں کو عدالتوں تک محفوظ رسائی ملے ،جسٹس برجیس نے کہا کہ وکلا ءتحریک کے بعد پاکستانی عدلیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

ملاقات

مزید :

علاقائی -