مڈ ٹرم الیکشن نہیں انقلاب کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں، طاہر القادری

مڈ ٹرم الیکشن نہیں انقلاب کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں، طاہر القادری

  

اسلام آباد( اے این این )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم کسی مڈ ٹرم الیکشن کے حق میں نہیں ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کےلئے نہیں انقلاب کےلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔موجودہ الیکشن کمیشن غیر آئینی ہے۔کرپٹ لوگوں کا بنایا ہواہے اس میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے جو دھونس،دھاندلی اور دھن پر قائم ہے۔ہم اس کرپٹ نظام کی آخری اینٹ تک اکھاڑ پھینکیں گے۔اس لےے مڈ ٹرم الیکشن کی بات کبھی نہیں کرونگا اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وہ کینیڈا سے میڈےاسیکرٹری اسلام آباد PATغلام علی خان کی عےادت کے سلسلے میں ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی،اختیارات کاا رتکاز،دہشت گردی اور بد ترین آمریت تو ہے مگر جمہوریت ہر گز نہیں ہے۔جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا ۔11مئی کا احتجاج ملک میں آنے والے سبز انقلاب کا آغاز ہو گا۔عوام ظالم نظام اور اسکے محافظوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔

 طاہر القادری

مزید :

علاقائی -