ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کیخلاف اقدامات کے حوالے سے وفاق و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کیخلاف اقدامات کے حوالے سے وفاق و صوبائی حکومتوں ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے شہری نعیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ شیراز ذکاءنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صوبائی دارالحکومت میں انڈسٹریل یونٹس ماحولیاتی آلودگی پھیلارہے ہیں جس کی وجہ سے لاہور دنیا کا دسواں آلودہ شہر قرار دیا جا چکا ہے ۔ انڈسٹریل یونٹس کیمکل، دھوئیں اور دیگرآلودگی کے اخراج کیلئے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کر رہے اور نہ ہی آلودگی کے اخراج کیلئے لاگو کئے گئے چارجز ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -