سعد رفیق کی قیادت میں ریلوے وفد کی نیسپاک حکام سے ملاقات

سعد رفیق کی قیادت میں ریلوے وفد کی نیسپاک حکام سے ملاقات

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں رویلوے وفد نے نیسپاک حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان ریلویز اور نیسپاک کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔ اپ گریڈیشن میں اسٹیشنوں کی تزئین ِ نو، فوڈ کورٹس، شاپنگ مال، پارک، جوائے لینڈ اور سینما گھروں کی تعمیر شامل ہے۔ اگلی میٹنگ میں، جو چند روز میں متوقع ہے، ریلوے اور نیسپاک معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ننکانہ صاحب، حسن ابدال، نارووال، ساہیوال اور اوکاڑہ جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -