پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی 11مئی کو مزار قائد پر ہوگی

پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی 11مئی کو مزار قائد پر ہوگی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں نام نہاد انتخاب اور جعلی جمہوریت کے ایک سال مکمل ہونے ،خاندانی بادشاہت ،دہشت گردی،قومی اداروں کی نجکاری،اداروں کے خلاف سازشوں،کرپشن ،بد ترین لوڈ شیڈنگ،جان لیوا مہنگائی ،لاقانونیت ،افراتفری، فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف مہم، سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ کرپٹ نظام اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف11مئی2014 کو پورے ملک میں عوامی انقلابی احتجاج ہو گا جس میں لاکھوں پاکستانی عوام حصہ لیں گے11مئی کا احتجاج کرپٹ نظام اور جعلی جمہوریت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا 11مئی سے نہ رکنے والا احتجاج فیصلہ کن ہو گا جو پاکستانی قوم کو فرسودہ نظام،جعلی جمہوریت،کرپشن،لوٹ مار،مک مکا کی سیاست،دہشت گردی،توانائی کے بحران سے نجات دلائے گا۔ہماری بغاوت کسی فرد یا حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ ،فرسودہ نظام کے خلاف ہے ۔

مزید :

علاقائی -