جھوٹا مقدمہ خارج نہ کرنے کی درخواست، سی سی پی او لاہور طلب

جھوٹا مقدمہ خارج نہ کرنے کی درخواست، سی سی پی او لاہور طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 4شہریوں کیخلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو 15مئی کیلئے طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان نے نایاب حیدر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کو بتایا گیا کہ لیاقت آباد پولیس نے انکے خلاف گیس سلنڈر اور کٹس چوری کا مقدمہ درج کیا تھا، یہ سلنڈر اور کٹس بینک کے پاس گروی رکھی ہوئی تھیں ، پولیس کو بینکنگ معاملات کے مقدمات درج کرنے کا اختیار نہیں جس کی بنیاد پر تفتیشی افسر نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے اور اسے خارج کر دیا جائے گا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ خارج نہیں کیا گیا۔ استفسار پر عدالت میں موجودماڈل ٹاﺅن اے ایس پی اوردیگر افسران تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور کو15مئی کو طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔

مزید :

علاقائی -