لیاقت علی پٹواری کو پلی بارگیننگ کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیاگیا

لیاقت علی پٹواری کو پلی بارگیننگ کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اسٹیٹ لائف ہاﺅسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث لیاقت علی پٹواری کو پلی بارگیننگ کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ملزم کے خلاف ریفرنس زیر سماعت تھا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جعل سازی کے ذریعے اسٹیٹ لائف ہاﺅسنگ سوسائٹی کے الاٹیوں کے کروڑوں روپے خورد بر دکر لئے تھے ۔ دوران سماعت ملزم نے نیب حکام کو پیشکش کی کہ اگر اسے رہا کر دیا جائے تو وہ خورد برد کی گئی رقم میں سے اپنا حصہ اد اکرنے کو تیا رہے۔ نیب حکام نے پلی بار گیننگ کے تحت اس کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ہوئے اسے اپنے ذمہ واجب الادا رقم جمع کرانے کا کہا ۔ملزم نے اس معاہدے کے تحت تمام رقم نیب حکام کو اداکردی جس کی بناپر گزشتہ روز احتساب عدالت نے اسے رہا کر نے کا حکم دے دیا ۔

مزید :

علاقائی -