مینٹل ہسپتال سے اغوا ہونے والے 45سالہ شخص کا سراغ نہ مل سکا

مینٹل ہسپتال سے اغوا ہونے والے 45سالہ شخص کا سراغ نہ مل سکا

  

لاہور(کرائم سیل )شادمان کے علاقہ میں مینٹل ہسپتال سے اغوا ہونے والے 45سالہ شخص کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہرٹاﺅن کے رہائشی مکینیکل انجینیئر ابریز کو چند روز قبل اس کے اہل خانہ نے مینٹل ہسپتال مےں داخل کروایا تھا،پولیس کے مطابق ابریز گھر والوں کو تشدد کانشانہ بناتا تھا جس پر اسے ہسپتال مےں داخل کروایا گیا،ابریز کا گھروالوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی چل رہا ہے۔جائیداد کے تنازع کے ساتھ دیگر پہلو بھی زیر تفتیش ہیں ،جلد ہی مغوی کو بازیاب کروالیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -