پنجاب ، 24گھنٹوں میں523ٹریفک حادثات ،432افراد شدید زخمی ہوگئے
لا ہو ر (کرا ئم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 523ٹریفک حادثات میں432افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو ایمبولینسوں نے بروقت نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا جبکہ188افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں210ڈرائیورز ،15کم عمرڈرائیور،323مسافراور98پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ137ٹریفک حادثات کی ایمرجنسی کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت152متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد60حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 36حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔