مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد زخمی

مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد زخمی

  

گوجرانوالہ (بےورورپورٹ )معمولی تلخ کلامی پر بااثر مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد لہو لہان ڈی ایچ کیو منتقل ۔بتاےاگےا ہے کہ تھانہ احمد نگر کے علاقہ دلاور چیمہ کے زمیندار 40سالہ لیاقت کے ٹرےکٹر ڈرائیور ثناور کا گزشتہ روز قریبی علاقہ ساروکی کے راجپوتوں سے معمولی تلخ کلامی ہو ئی اور بااثر مخالفین نے ڈرایﺅر کے ساتھ گالی گلوچ کی جس نے آکر اپنے مالک کو بتاےا جس کے بعد دونوں گروپوں میں تصادم ہو گےا اور مخالفین راجپوت گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے نتےجہ میں 5 بچوں کا باپ 40 سالہ لیاقت اور بابر نامی شخص شدید زخمی ہو گئے۔

 جن کو طبی امدا دکے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ لایا گےا جہاں انہیں طبی امد اد فراہم کردی گئی ہے

 جبکہ پولیس مصروف تفتےش ہے ۔

مزید :

علاقائی -