جمہوریت کوکوئی نقصان پہنچاتو پی ٹی آئی بچ نہیں سکے گی،سیاسی رہنما

جمہوریت کوکوئی نقصان پہنچاتو پی ٹی آئی بچ نہیں سکے گی،سیاسی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر/سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماؤں نوید چودھری‘ چودھری منظور احمد‘ میاں منظور احمد وٹو ‘ تنویر اشرف کائرہ راجہ عامر خاں‘ میاں محمد ایوب اور راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے اپنے گیارہ مئی کے احتجاج میں الیکشن ریفارمز کے بارے میں کوئی بات کرنی ہے تو اس کے لئے بہترین فورم اسمبلی ہے لیکن اگر انہوں نے گیارہ مئی کو کوئی سیاسی میلا یا کوئی سیاسی ڈرامہ کرنا ہے تو پھر اس پر کیا کہا جا سکتا ہے اسمبلی کی موجودگی میں چورہواں یا سڑکوں پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے موجودہ حالات سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے نہیں ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مل جل کر کام کیا جائے اور احتجاجی سیاست سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر معاملات لانے سے عدم استحکام پیدا ہو گا جو جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے اس وقت ملک کو کئی سنگین مسائل درپیش ہیں جو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اس لیے سیاستدانوں پر لازم ہے کہ وہ قومی سیاست کو فی الحال پارٹی کی سیاست پر فوقیت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا پودا ابھی اتنا طاقتور نہیں ہوا کہ وہ احتجاجی سیاست کا متحمل ہو سکے اگر جمہوریت کوکوئی نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری سے پی ٹی آئی بچ نہیں سکے گی پیپلز پارٹی جمہوریت کے لیے غیر مشروط حمایت ہر حال میں جاری رہے گی کیونکہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ جمہوریت سے ایک مضبوط، خوشحال،روادار اور جمہوری پاکستان قائد کی وژن کے مطابق قائم کیا جا سکتا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماؤں حاجی غلام احمد بلور اور حاجی عدیل نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہوش مندی کی سیاست کرنی چاہئے ہم نے بھی تحفظات کے باوجود گیارہ مئی کے الیکشن کو قبول کیا ہے حالانکہ ہم تو 2008کے الیکشن میں کے پی کے سمیت ملک بھر سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اس الیکشن میں ہمیں کے پی کے جو ہمارا گھر ہے وہاں سے منظم دھاندلی کے منصوبے کے ساتھ اسمبلی سے باہر کردیا گیا لیکن ہم اس الیکشن کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کی خاطر قبول کیا اور پھر ضمنی الیکشن میں ہمیں پشاور سے کامیابی بھی ملی ۔۔جمعیت علماء اسلام ف مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ احتجاج کے پس پردہ غیر ملکی ایجنڈا لگتا ہے اس ایجنڈے سے یہودی لابی ہی خوش ہوسکتی ہے کوئی اور نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخواہ احسن طریقے سے چل نہیں رہی اس لئے وہ فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں عمران اپنے عدے پورے کریں ۔ملک میں پہلے کے مقابلے میں حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے بے چینی پھیلے گی جس سے پاکستان کے دشمن خوش ہونگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -