ماڈل ٹاﺅن، وزیر اعلیٰ کیمپ آفس میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل گیا
لاہور(کرائم سیل )ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں وزیر اعلیٰ کیمپ آفس میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا۔فائربریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ ایچ بلاک میں وزیرا علیٰ کیمپ آفس میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا،فائربریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔