عدالتی نوٹسزکا جواب نہ دینے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز نوٹس

عدالتی نوٹسزکا جواب نہ دینے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کی ایکوائر کردہ اراضی کے معاوضے کی عدم ادائیگی اور عدالتی نوٹسزکا جواب نہ دینے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس خالد محمود خان نے بابو صابو بند روڈ کے رہائشی حاجی اکرم اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے سبزہ زار ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 1988میں انکی جگہ ایکوائر کی تھی جس پر رہائشوں سمیت امردوں کا باغ بھی تھا، جگہ ایکوائر کرنے کیخلاف ایل ڈی اے میں ریفرنس دائر کیا گیا اور 23برس بعد ایل ڈی اے کے ٹربیونل نے انکو سنے بغیر ہی ریفرنس خارج کر دیا اور ایکوائری جگہ کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا، عدالت ایل ڈی اے کے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے، عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے 3برسوں سے ہائیکورٹ کے نوٹسز کا جواب نہیں دے رہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 23مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید :

علاقائی -