آزاد عدلیہ کی موجودگی میںحکومت کو خطرہ نہیں،اعتزاز احسن

آزاد عدلیہ کی موجودگی میںحکومت کو خطرہ نہیں،اعتزاز احسن

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے سینیٹرچو دھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کے وجود کو کوئی خطرہ نہیں،آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کوئی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکتا۔ وہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ۔لاہور سمیت مختلف مقامات پر الیکشن دھاندلیوں پر تحفظات ہیں تاہم یہ وقت تحریک چلانے کا نہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ وہ چند روز میں جیو ٹی وی پر دوبار ہ بیٹھے نظر آئیں گے۔

اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -