ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون ہلاک، تین افراد زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون ہلاک، تین افراد زخمی

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میںخاتون ہلاک تین افراد زخمی جبکہ ایک اشتہاری ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق جناح چوک کے قریب60سالہ نامعلوم معمر خاتون سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار گاڑی جسے نامعلوم ڈرائیور انتہائی غفلت و لاپرواہی کے ساتھ چلا رہا تھا کہ ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں معمر خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کےلئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئی دم توڑ گئی جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی اور ٹریفک کے مختلف حادثات میں محمد شریف سکنہ پسرو بائپاس ،ممتاز سکنہ بمبانوالہ اور احسن سکنہ ستوکی زخمی ہو کر سول ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ تھانہ ستراہ پولیس نے اشتہاری ملزم عمران اصغر عرف آکاش ساگر سکنہ گروچک کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -