فیروز پور روڈ پر تیز رفتار کار نے سائیکل سوار کوکچل کر ہلاک کر دیا

فیروز پور روڈ پر تیز رفتار کار نے سائیکل سوار کوکچل کر ہلاک کر دیا

  

لاہور (کرا ئم سیل ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ّفیروز پور روڈ پر تیز رفتار کار نے 45سالہ سائیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر مقامی رہائشی فیاض کسی کام کے سلسلہ میں سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا راہگیروں نے دیکھ کر فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی متوفی مقامی فیکٹری میں ملازم اور چار بچوں کا باپ تھا ۔گلبرگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار ریاض اور سلیم کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ،ٹاﺅن شپ کے علاقے پنڈی سٹا پ کے قریب تیز رفتار مزاد ٹرک نے سائیکل سوار رحمت کو کچل کر زخمی کر دیا جبکہ شاہدر ہ ٹاﺅن میں عمران اور گجر پورہ جاوید پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے ویگن کی زد میں آکر زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرو ادیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -