کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست

کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کالا باغ پر صرف سیا سی اعتراضات لگائے گئے ہیں اسکی تعمیر نہ کرنے کے حوالے سے کوئی تینکی اعتراض موجود نہیں۔ ماہرین نے اسکی تعمیر کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اسکی تعمیر سے ملک کو فائدہ ہے۔ اسکا کسی کو کوئی نقصان نہیں تاہم اس قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جارہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے حکم صادر کرے۔

کالا باغ

مزید :

صفحہ آخر -