توہین عدالت کی درخواست، سیکرٹری لائیو سٹاک12مئی کوطلب

توہین عدالت کی درخواست، سیکرٹری لائیو سٹاک12مئی کوطلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عامر احمد کو 12مئی کیلئے طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان محکمہ لائیو سٹاک کے اسسٹنٹ رمیض احمد کی طرف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی کہ درخواست گزار کو بے بنیاد الزام لگا کر پیڈا ایکٹ کے تحت برطرف کر دیا تھا مگر پنجاب سروس ٹربیونل نے انکی برطرفی کو سنشور میں تبدیل کر دیا، محکمہ نے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جسے خارج کرتے ہوئے بلاوجہ محکمانہ انکوائریوں میں نہ پھنسانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سیکرٹری لائیوسٹاک ڈاکٹر عامر احمد کو 12مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -