سابق وائس چانسلر کیخلاف انکوائریز30 دن میں مکمل کی جائیں،عدالتی حکم

سابق وائس چانسلر کیخلاف انکوائریز30 دن میں مکمل کی جائیں،عدالتی حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کیخلاف عبدالقادر گیلانی اور سمیرا ملک کو جعلی ڈگریاں جاری کرنے کے الزامات کی انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس منظور احمد ملک نے مجاہد کامران اور پروفیسر زاہد کی درخواستوں پر سماعت کی، مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے بلاجواز انکے خلاف جعلی ڈگریاں جاری کرنے کے الزامات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے ، انکا ڈگریاں جاری کرنے سے کوئی تعلق نہیں، عدالت انکوائری روکنے کا حکم دے، پروفیسر زاہد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجاہد کامران نے پنجاب یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اور وہ بھی محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کا حصہ بن کر ثبوت پیش کرنا چاہتے ہیں، عدالت محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت دے کہ انہیں بھی انکوائری میں شامل کیا جائے، محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مجاہد کامران کیخلاف جعلی ڈگریاں جاری کرنے کی انکوائری شروع کی گئی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا، عدالت دلائل سننے کے بعد درخواستوں کی سماعت 6جون تک ملتوی کر تے ہوئے اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ میں انکوائری مکمل کی جائے اور پروفیسر زاہد کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے۔

عدالتی حکم

مزید :

علاقائی -