پنجاب میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور (کامرس رپورٹر،انوسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے 9افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ذیشان شبیر رانا کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ، سدریٰ یونس ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، عائشہ حمید ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا، محمد شاکر کی چھٹی منسوخ کرکے ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، شاہد جاوید ریجنل منیجر پنجاب اریگیٹڈ، ایگریکلچر پروڈکٹیوٹی امپروومنٹ پراجیکٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن ، عیاض اقبال ڈپٹی سیکرٹری انرجی کو او ایس ڈی، خالد منظور کو اینٹی کرپشن سے ٹرانسفر کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام، اللہ رکھا انجم ایڈیشنل کلکٹر جہلم کو کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی لگایا گیا ہے ریاض اعجاز کو بورڈ آف ریونیو سے ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کلکٹر جہلم لگایا گیا ہے