رنگ محل،دکانداری میں مصروف تاجر ٹرانسفارمر گرنے سے جاں بحق

رنگ محل،دکانداری میں مصروف تاجر ٹرانسفارمر گرنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کرا ئم سیل ) تھا نہ ر نگ محل کے علاقہ میں ٹرا نسفر مر گر نے سے ایک شخص جاں بحق،متوفی 6بچو ں کا باپ تھا۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آ غا ز کر د یا ہے ۔اہل علاقہ کا وا پڈ ہ کے خلا ف شد ید ا حتجا ج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ رنگ محل کے علاقہ میں 40 سا لہ دکاندا ر محمد الیا س بجلی کے کھمبے کے نیچے کھڑا تھاکہ اچانک ٹرانسفارمر اس پر آن گرا جس پر وہ شدید زخمی ہو گیا۔الیاس کو فوری میو ہسپتا ل لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی خبر سنتے ہی تا جروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور واپڈا کیخلاف زبردست احتجا ج کیا ، پو لیس نے لاش قبضے میں لے کر پو سٹ ما رٹم کیلئے مر دہ خا نہ میں میں جمع کرا دی۔بتا یا گیا ہے کہ میراں دی کھوئی کا رہائشی 40سا لہ محمد ا لیا س عر صہ دراز سے رنگ محل کے علاقہ سوہا بازار چوک ترتولیہ میں لیڈیز ڈوپٹوں کی پیکو کا کا م کر تا تھا۔ دکا ن کے با ہر بجلی کا ٹرانسفرمر زور دار دھماکے کے سا تھ با ہر کھڑے محمد الیا س پر آ گرا،جس کے با عث وہ بر ی طرح زخمی ہو گیا۔ پو لیس کہ مطا بق متوفی کے ورثا کو اطلاع کر دی گئی ہے اورواپڈا کے ہلکاروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -