گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیا کا راج

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیا کا راج

  

شرقپورشریف(نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیا کا راج کالج کا کلرک والدین سے رقم کی ڈیمانڈ کرتا رہا۔بتایا گیا ہے کہ ایف اے کا انگلش کے پیپر میں ڈگری کالج برائے خواتین سینٹر میں بوٹی مافیہ چھایا رہا اور سینٹر میں اندھا دھند بوٹی لگائی جاتی رہی اور جن طالبات کے والدین نے کالج کے مقامی کلرک کو اس کی مطلوبہ رقم نہ دی تو ان طالبات کے لیئے امتحان کے دوران مشکل پیدا کرتا رہاوالدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کالج کے کرپٹ کلرک کو فوری طور پر فارغ کیا جائے تاکہ امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیہ کا خاتمہ ہوسکے اور طالبات اپنی قابلیت کی بنا پر پیپر حل کر سکیں۔

مزید :

علاقائی -