نو سر بازوں نے نشہ آور شے کھلا کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا
لاہور (کرا ئم سیل ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر نوسر بازی کے واقعات کے دوران نو سر بازوں نے نشہ آور شے کھلا کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ 3افراد کو ہزاروں روپے کی نقدی اور قےمتی اشےاءسے محروم کر دےا ۔ تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے میں نوسربازوں نے مبینہ طور پر نشہ آور شے کھلا کر 40سالہ نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی ہے بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقے آسٹریلیا چوک کے قریب نامعلوم شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت نشہ آور شے کھانے کے باعث ہوئی ہے ۔شفیق آباد کے علاقے میں نوسربازوں نے جنید ،راوی روڈ کے علاقے میں ریاض اور شیرا کوٹ کے علاقے میں نامعلوم شخص کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کرکے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ تمام افراد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دےا گےا ہے ۔