لاہورہائیکورٹ ،ماتحت عدالتوں کی 3 ماہ کی کارگردگی رپورٹ تیار

لاہورہائیکورٹ ،ماتحت عدالتوں کی 3 ماہ کی کارگردگی رپورٹ تیار

  

                                   لاہور(نامہ نگار خصوصی )قومی عدالتی پالیسی پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کی 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق صوبے کی ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 1 ملین سے تجاوزکر گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ کے مہینے تک پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں10لاکھ 22ہزار656مقدمات زیر التوا ہیں، پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہر ماہ اپنے اپنے اضلاع کی عدالتوں میں نمٹائے گئے اور زیر التوا مقدمات کی رپورٹ قومی عدالتی پالیسی ہائیکورٹ سیل کو بھجواتے ہیں جن کی ایک رپورٹ تیار کر کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا ءبندیال کو جائزہ کیلئے پیش کی جاتی ہے، قومی عدالتی پالیسی لاہور ہائیکورٹ سیل کی تیارکردہ رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلعی عدالتوں میں سب سے زیادہ 1لاکھ67ہزار386مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ مارچ کے دوران 9ہزار308مقدمات نمٹائے گئے ، فیصل آباد میں 66 ہزار 423 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ مارچ کے مہینے میں 7ہزار858مقدمات نمٹائے گئے، تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ مقدمات میں59ہزار766ملتان کی ضلعی عدالتوں میں زیر التوا ہیں جبکہ مارچ کے مہینے میں4ہزار126 مقدمات نمٹائے گئے ہیں، فروری اور جنوری کے مہینوں کی کارکردگی رپورٹ پہلے ہی قومی عدالتی پالیسی لاہور ہائیکورٹ سیل کو بھجوائی جا چکی ہے

رپورٹ تیار

مزید :

صفحہ آخر -