سندھ اسمبلی میں غیرقانونی موبائل سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں غیرقانونی موبائل سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد منظور

  

 کراچی ( اے این این )سندھ اسمبلی نے غیرقانونی موبائل فون سمز بند کرنے سے متعلق تحریک انصاف کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پیر کو ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی رکن سیما ضیا نے غیر قانونی موبائل فون سمز کے خلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک ایک شخص کے پاس 20 ،20 موبائل سمیں ہوتی ہیں، یہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہیں جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی موبائل سمز کے خلاف ماضی میں بھی آواز اٹھائی ہے، موبائل کمپنیز کے مفاد کے لئے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، کچھ عرصہ قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے 5 ہزار سمیں برآمد ہوئیں، صورتحال یہ ہے کہ خود ان کے نام پر 7 سمیں جاری ہوئی ہیں، یکم جون سے سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہوں گی۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی نے غیرقانونی موبائل فون سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مزید :

صفحہ اول -