ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  

لاہور (کرائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤ ں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،قیمتی سامان ، موبائل فون،گاڑیوں ا ورموٹر سائیکلوں سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے افتخار احمد کے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر ساڑھے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ، قیمتی سامان اورموبائل فو ن لوٹ لئے ،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے رشید احمدکے گھرمیں گھس کر ساڑھے7لاکھ روپے مالیت ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے جبار قریشی کے گھرمیں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت ، سبزہ زارمیں ڈاکوؤں نے شفیع الرحمان کے گھرمیں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت ، ریس کورس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شعمون مسیح کے گھرمیں گھس کرساڑھے 5لاکھ روپے مالیت ،غازی آبادمیں ڈاکوؤں نے شرافت کے گھر میں گھس کر ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت ،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے عرفان اقبال کے گھرمیں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مظہرحسین سے 9لاکھ روپے اوردوموبائل فون،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے چوھدری آصف سے ڈھائی لاکھ روپے اوردوموبائل فون،ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے محمد اسلم سے سوا2لاکھ روپے ا وردوموبائل فون ،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اقبال حسین کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے وقاص سے ایک لاکھ 30ہزار روپے اورموبائل فون،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے پرویز اختر سے ایک لاکھ روپے او رموبائل فون،شالیمار میں ڈاکوؤں نے اعجاز سے 65ہزار روپے اورموبائل فون،گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے عباس سے 50ہزارر وپے اورموبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے طفیل سے 50ہزار روپے اورموبائل فون، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے مدثر اقبال سے 8ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا ،ستوکتلہ میں جاوید،قائد اعظم انڈسٹریل ایریامیں حمید اللہ،شیراکوٹ میں علی اختر کی گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹاؤن میں اشتیاق ،ڈیفنس اے میں محمد آصف ،ہربنس پورہ میں خرم ،کاہنہ میں انور،جوہر ٹاؤن میں رستم ،سبزہ زارمیں نزاقت، ستوکتلہ میں ملک حیدر،گلشن راوی میں محسن ،سول لائن میں ظفر ،گڑھی شاہو میں علی ،انارکلی میں اختر،گوالمنڈی میں اصغر،یکی گیٹ میں اویس،بادامی باغ میں علی احمد،شادمان میں سعید ،پرانی انارکی میں جاویداورمغلپورہ میںآصف کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -