وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کے کٹاﺅ سے نقصانات کا نوٹسلے لیا
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کے کٹاﺅ سے ہونے والے نقصانات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دریا کا کٹاﺅ روکنے اور متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھلوال کے قریب سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔