کراچی ٹار گٹ کلنگ کے خلاف وکلا کا سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ،دھرنا

کراچی ٹار گٹ کلنگ کے خلاف وکلا کا سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ،دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                         کراچی ( اے این این )کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا  مشتعل مظاہرین گیٹ اور دیواریں پھلانگ کر عمارت کے اندر داخل ہو گئے ¾سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ¾ نثار کھوڑو کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر وکلاءنے دھرنا ختم کردیا ¾ وکلاءکا آئندہ دو ہفتوں میں مطالبات پورے نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کا اعلان ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاءنے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ، وکلا نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹی کورٹس اور ملیر کورٹس کی عدالتیں بند کرا دیں اور سندھ ہائی کورٹ میں جمع ہو گئے جس کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور کبوتر چورنگی سے سندھ اسمبلی کی جانب روانہ ہوئے، مقامی انتظامیہ نے گیٹ بند کر کے وکلا کو روکنے کی کوشش کی لیکن وکلا نے زبردستی گیٹ کھلوا لیا اور اسمبلی کے سامنے پہنچ کر نعرے بازی شروع کر دی چند وکلا اسمبلی گیٹ پھلانگ کر اسمبلی کے احاطے میں داخل ہو گئے اور وہاں دھرنا دے دیا۔ سنیئر وزیر نثار کھوڑو نے وکلا سے بات چیت کی اور کہا کہ اسمبلی کے اندر اس طرح گھس آنا غیر مناسب ہے علما اور دیگر افراد پر بھی حملے ہوئے ہیں، وکلا ءکو ایوان کی عزت کرنی چاہئے۔ شہر میں قتل و غارتگری اور امن بحال کرنے کے لئے قانون نافذ کرنیوالے کام کر رہے ہیں جس پر کراچی بار کے صدر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم شوق سے نہیں آئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں حکومت نے پہلے بھی وعدے کئے ہیں لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ا ور ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔ وکلا کا کہنا ہے کہ 48وکلا ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو چکے ہیں اور کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوا حکومت وکلا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے وکلا کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے اور وکلا کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ نثار کھوڑو نے وکلا سے کہا ہے کہ اجلاس کے بعد وفد بنا کر ملاقات کریں۔ ملاقات میں وکلا جو مطالبات پیش کریں گے اسے وزیر اعلی تک پہنچائیں گے۔ نثار کھوڑو اسمبلی کے باہر جمع وکلا کے پاس گئے اور انہیں مطالبات پر عمل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر وکلا رہنماں نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا تاہم اعلان کیا کہ دو ہفتے میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ احتجا ج ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -