افغانستان سے 40خودکش جیکٹس پاکستان لانے کی کوشش نا کام ،ملزم گرفتار
پشاور( اے این این ) خودکش حملوں میں استعمال ہونے والی 40 جیکٹیںافغانستان کے راستے پاکستان لانے کی کوشش ناکام ¾ ایک دہشت گرد گرفتار کرلیاگیا ¾ ملزم مزید پوچھ گچھ کےلئے طورخم سے لنڈی کوتل جیل منتقل کردیاگیا ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر معمول کی چیکنگ کے دوران افغان صوبے ننگرہار سے پاکستان لائی جانے والی40 خودکش جیکٹیں برآمد کرلی ہیں اور یہ جیکٹس لانے والے ایک دہشت گرد کو طورخم سرحد سے گرفتار کرکے لنڈی کوتل جیل منتقل کردیاگیا ہے ۔ برآمد ہونے والی جیکٹس بارودی مواد سے خالی تھیں جنہیں پاکستان میں بارود بھر کر خودکش حملوں میں استعمال کیا جانا تھا ۔ گرفتار دہشت گرد افغان شہری بتایاگیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم یہ نہیں بتایاگیا کہ ملزم کا تعلق شدت پسندوں کے کس گروپ سے ہے اور وہ یہ جیکٹس سمگل کرکے پاکستان کے کس علاقے میں لے جانے کا ارادہ رکھتاتھا ۔