پاکستان نے افغا نستان کیلئے فوجی سازو سامان کی فضائی ترسیل کی اجازت

پاکستان نے افغا نستان کیلئے فوجی سازو سامان کی فضائی ترسیل کی اجازت

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کسٹمز جنرل آرڈر 2014 جاری کر دیا جس کے تحت افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے لیے ایک ہزار چھ سو اٹھائیس گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گاڑیاں کراچی بندرگاہ سے بذریعہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ جائیں گی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان نے گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت امریکہ کی تجویز پر دی۔ وزارت دفاع کے حکام کے مطابق پاکستان نے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔ فضائی راستے کی اجازت فوجی سازوسامان جلد از جلد افغانستان بھجوانے کے لیے دی گئی ہے۔ فضائی ترسیل کی اجازت کا مقصد افغان سکیورٹی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ فضائی ترسیل کی اجازت سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے۔ وزارت دفاع کے مطابق ترسیل کا آپریشن آئندہ چند ہفتے جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -