11مئی کو انصاف نہ ملا تو ملک بند کرا دیں گے،عمران خان

11مئی کو انصاف نہ ملا تو ملک بند کرا دیں گے،عمران خان

  

11                              اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ اگرانہیں 11مئی کو انصاف نہ ملاتوملک بندکرادیں گے ، الیکشن میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر اعتماد کرکے سب سے بڑی غلطی کی،الیکشن کی رات ابھی ووٹوں کی گنتی جاری تھی کہ میاں صاحب تقریر کرنے آگئے، جشن منانا شروع کردیا،11 مئی کو عوام ان کیلئے نہیں اپنے لئے نکلیں، انصاف نہ ملاتو ملک بند کرادیں گے،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی نے خفیہ ادارے کو نشانہ بنایااس لیے ان کا بائیکاٹ کیاہے ،انہوں نے کہاکہ 11 مئی کو عوام ان کیلئے نہیں اپنے لئے نکلیں، انصاف نہ ملاتو ملک بند کرادیں گے، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگرملک میں جمہوریت ہوتی تو ڈی ریل ہوتی۔

مزید :

صفحہ اول -