وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ہیں- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے-دورے کے دوران تعلیم، صحت،سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دےنے پر اتفاق کیا گیاہے-انہوں نے کہاکہ دورے سے برطانیہ اور پاکستان کے تجارتی تعلقات اور دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہواہے-

مزید :

صفحہ اول -